محبت کیاہے
محبت زندگی کی اصل خوبصورتی
محبت انسان کے دل کی سب سے خوبصورت کیفیت ہے۔
یہ صرف ایک
جذبہ نہیں بلکہ ایک ایسی طاقتور نعمت ہے، جو
کسی عام انسان کو بھی دوسروں کے لیے نرم، مخلص اور قربانی دینے والا
بنا دیتی ہے۔
اگر ہم محبت کو پہچان سکیں تو یہ محبت والدین کی شفقت میں دکھائی
دیتی ہے، بہن بھائیوں کے خلوص میں محسوس ہوتی ہے، اور دوستوں کی مسکراہٹ میں جھلکتی
ہے۔
محبت کا حسن یہ ہے کہ یہ دلوں کو جوڑ دیتی ہے، فاصلے مٹا دیتی ہے،
اور انسان کو دوسروں کے درد کا احساس عطا کرتی ہے۔
جب محبت خالص
ہو تو زندگی میں خوشی، سکون اور امید کے چراغ جل اٹھتے ہیں۔
لیکن اگر
محبت میں خودغرضی شامل ہو جائے، تو یہ زہر کی طرح تعلقات کو کمزور کر دیتی ہے۔
اسلئے کبھی بھی محبت کو
صرف لفظوں میں نہ رکھیں بلکہ اپنے رویوں، عادتوں اور عمل سے اس کا ثبوت دیں۔
آپکی ایک چھوٹی سی مسکراہٹ، ہمدردی کا ایک جملہ یا کسی موقع پر بے لوث مدد کا ایک لمحہ بھی محبت کو زندہ کر دیتا
ہے۔
بس اتنا سمجھ لیں کہ محبت
ہی وہ نعمت ہے جو انسان کو انسان سے جوڑتی ہے اور زندگی کو حقیقی معنوں میں خوبصورت
بنا دیتی ہے۔
لہٰذا آپ جہاں بھی رہیں محبتیں تقسیم کرتے رہیں
اور سب سے اہم بات کہ سب
سے بڑھ کر، اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے رسول ﷺ کی محبت ہی ہر رشتے کو اصل روشنی
بخشتی ہے۔
اسلئے محبت کے کسی بھی رشتے کو مضبوط کرنے کیلئے اللہ اور اسکے رسول
سے محبت ضروری ہے
اور جب اللہ سے محبت ہوگی تو شریعت کے احکام پر عمل کرناآسان ہوگا
اسکا نتیجہ یہ ہوگا کہ شریعت پر عمل کرنا آسان ہوگا
اور ایک دوسرے
کے حقوق کا بھی خیال ہوگا اور جب حقوق کا خیال کیا جاتاہے تو محبتیں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جاتی ہیں
0 تبصرے
Please do not enter any spam link in the comment box
براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں