ویلنٹائن_ڈے_ایک_حیا_سوز_رسم

 ویلنٹائن ڈے ایک حیا سوز رسم

ویلنٹائن ڈے ایک حیاسوز رسم

Valentine's Day

writer

Molana Ilyas Ghumman 

متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن


*اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کو جن اعتقادی ، معاشرتی اور عملی بے راہ رویوں سے روکا یقینا ً وہ نقصان دہ تھیں اس لیے منع کیا اور صراط مستقیم کے جن معتدل خطوط پر چلنے کا حکم دیا وہ یقیناً انفرادی و اجتماعی ، قومی و ملی طور پر سراپا خیر ہیں اس لیے حکم دیا۔ ورنہ منع کرنے اور حکم دینے کا کوئی راز سمجھ میں آ ہی نہیں سکتا۔ تبلیغ کے منصب پر فائز ہو اتمام حجت کرتے ہوئے فرمایا :ان ھذا صراطی مستقیماًفاتبعوہ ولا تتبعوا السبل فتفرق بکم عن سبیلہ۔* 

*اسلامی اعتقادات و معاملات ، طور طریقوں اور اصولوں پر جمے رہو اور غیر مسلم اقوام کے معتقدات ، رسوم و رواج اور اختراعات و خرافات سے مکمل بچو ورنہ یہ چیزیں تمہیں اپنے رب سے دور کر دیں گی۔*

*قرآن و سنت اور اسلاف کے زریں اقوال کی بے شمار شہادتیں اس بات پر موجود ہیں کہ ساری انسانیت کے لیے صرف دین اسلام ہی مکمل ضابطہ حیات اور ذریعہ نجات ہے۔ اسلام ہی کامل و مکمل ، جامع اور ناقابل تبدیل دستور العمل ہونے کی ناقابل تردید حقیقت ہے۔ دنیا و آخرت ، زندگی موت اور فوز و فلاح کے تمام شعبے اس کے وسیع دائرے میں سمٹے ہوئے ہیں۔ اسی لیے تو لوح محفوظ سے روح القدس کے دوش پر ادخلوا فی السلم کافۃ کا فرمان قلب محمد تک پہنچایا گیا اور پھر لسان محمد سے سارے عالم کو اس نہج پر آ کر ابدی کامیابی کی نوید دی گئی۔*

*اسلام نے آ کراقوام عالم میں ہماری مستقل الگ شناخت پیدا کی اور ہمیں اس پر قائم رہنے کا حکم دیا، جب تک ہم اپنی شناخت کی حفاظت کریں گے ہمارا وجود باقی رہے گا ورنہ اہل تاریخ کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جو قومیں اپنی شناخت کھو بیٹھتی ہیں وہ اپنے وجود اور بقاء سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ اس لیے ہمارا ہر قول و فعل شریعت اسلامیہ کی پاکیزگی سے مہکتا ہوا ہونا چاہیے نہ کہ غیر اسلامی رسوم و رواج کی گندگی میں لتھڑا ہوا ہو۔*

*حضرت انسان کا سب سے قدیم ، شاطر ، چالاک ، عیار اور خطرناک دشمن شیطان ہے۔ وہ اس کو ہر اس کام پر ابھارتا ہے بلکہ مزین کر کے پیش کرتا ہے جو عقلی و حسی اور شرعی طور پر برا اور فحش ہو۔*

*جس پر قرآنی شہادت انما یامرکم بالسوء والفحشاء کے الفاظ سے موجود ہے۔ ان بے شمار کاموں میں سے ایک غیر اسلامی، غیرشرعی ، غیر فطری اور غیر اخلاقی محبت کا اظہار بھی ہے۔ جسے ’’ویلنٹائن ڈے‘‘کے منحوس نام سے جانا جاتا ہے جو اخلاق باختگی اور بے ہودگی کی انتہاء پر پہنچ کر ہی منایا جاتاہے۔تیسری صدی عیسوی میں ویلنٹائن نام کے ایک پادری تھے جو ایک راہبہ (Nun) کی زلف گرہ گیر کے اسیر ہوئے۔ چونکہ عیسائیت میں راہبوں اور راہبات کے لئے نکاح ممنوع تھا۔ اس لئے ایک دن ویلن ٹائن صاحب نے اپنی معشوقہ کی تشفی کے لئے اسے بتایا کہ اسے خواب میں بتایا گیا ہے کہ 14 فروری کا دن ایسا ہے اس میں اگر کوئی*

*راہب یا راہبہ صنفی ملاپ بھی کرلیں تو اسے گناہ نہیں سمجھا جائے گا۔ راہبہ نے ان پر یقین کیا اور دونوں جوشِ عشق میں یہ سب کچھ کر گزرے۔ کلیسا کی روایات کی یوں دھجیاں اْڑانے پر ان کا حشر وہی ہوا جو عموماً ہوا کرتا ہے یعنی انہیں قتل کردیا گیا۔ بعد میں کچھ منچلوں نے ویلن ٹائن صاحب کو’شہید ِمحبت‘ کے درجہ پر فائز کرتے ہوئے ان کی یادمیں دن منانا شروع کردیا۔تاریخ میں اس دن سے اور بھی کئی منسوب داستانیں ہیں۔ایک دوسرے کو پھول دیتے وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ مردو عورت کا یہ بے حجابانہ ملاپ جہاں عورت کے ماتھے سے حیاء کا زیور لوٹ کر ذلت کا داغ لگا تا ہے۔*

*وہاں پر مرد کے سر سے انسانیت کا تاج اتار کر اسے شرم سے جھکا دیتا ہے اور دونوں کو انسانوں کی وادی سے نکال کر درندگی کے جنگل میں چھوڑ دیتا ہے۔ گزشتہ ادوار میں ہر سال 14 فروری کو جنسیت زدہ غیر مسلم اقوام ناجائز خواہشات کی تسکین و تکمیل کے لیے اسے منانے کا اہتمام کرتے تھے۔ پھر اس کو فروغ دینے کے لیے اس دن سے وابستہ کئی دیو مالائی داستانیں بھی اس سے منسوب کر دیں اور تاریخ کے اوراق کو اپنے من کی سیاہی سے سیاہ کر کے رکھ دیا۔ قطع نظر اس سے کہ ان داستانوں میں کہاں تک واقعیت کو دخل ہے ؟ ہم اس غیر ضروری بحث میں الجھے بغیر اس کے چند معاشرتی و شرعی مفاسد پر نگاہ ڈالتے ہیں:سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ یہ سراسر غیر اسلامی فعل ہے جس سے اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے ناراض ہوتے ہیں۔ہماری تباہی و بربادی اور تنزلی کا اصل سبب خدا و ر رسول کی ناراضگی ہے۔*

*اس کے بعد یہ سنجیدگی ، متانت ، عزت و وقار اور حیاء کے سراسر منافی کام ہے۔اس دن کئی عفت مآب بہنوں کی عزت کے آنچل تار تار ہوتے ہیں۔ کئی خاندانوں میں دشمنیاں جنم لیتی ہیں نوبت قتل و قتال تک جا پہنچتی ہے۔دسیوں ، بیسیوں نہیں سینکڑوں ایسے واقعات و سانحات ہیں کہ اس دن عزت و شرافت کے جنازے نکلتے ہیں اور غیور وباشعور خاندانوں میں ماتم کی صفیں بچھ جاتی ہیں۔جنسیت کے بْت کو ’’اظہارِ محبت ‘‘ کا لبادہ اوڑھا کر پوجا جاتا ہے۔*

Valentine's Day


*یوم محبت کے دلکش اور دلربا عنوان سے شیطانی عمل کو فروغ دیا جاتا ہے۔غیر مسلم اقوام کے مخصوص و متعین تہوار کو منا کر ان سے مشابہت کا وبال اپنے سر لیا جاتا ہے اور فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم من تشبہ بقوم فھو منہم کہ جو کوئی بھی کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا دن قیامت اس کا حشر اسی قوم کے ساتھ ہوگا۔ کے تحت خدا اور رسول دشمنوں کی صفوں میں شامل ہو ا جاتا ہے ۔ جو ہمارے لیے کسی طور پر فائدہ مند نہیں بلکہ دنیا و آخرت کی تباہی و بربادی ہے۔اہل اسلام کو اسلامی اقدار و روایات زندہ کر کے لشکر رحمان میں شامل ہونا چاہیے لیکن افسوس کہ ہم خود شیطانی شطرنج کے مہرے بن جاتے ہیں ہم اور ہماری آنے والی نسلوں کی عزت و حیا کا بقاء صرف اور صرف اسلام کی روشن تعلیمات میں ہے اس لیے ہمیں اپنے معاشرے سے تمام غیر اسلامی ، غیر اخلاقی اور غیر فطری رواجوں کو ختم کرنا ہوگا ،ورنہ یاد رکھیں !!*

*تمہاری داستاں تک نہ ہو گی داستانوں میں!!*


*Valentine's Day... A Shameful Tradition!!*


✍️ *Mutakallim-e-Islam Maulana Muhammad Ilyas Ghuman*


The last Prophet of Allah, Hazrat Muhammad (PBUH), prohibited humanity from harmful beliefs, social practices, and impractical deviations. His guidance, undoubtedly, is profoundly beneficial on individual, societal, national, and global levels. Therefore, it is ordained to follow the moderate path and avoid deviating ways.


Islamic beliefs, traditions, manners, and principles should be adhered to, while staying away from the beliefs, customs, inventions, and myths of non-Muslim nations, as they might lead you away from your Lord.


The Quran, Sunnah, and the sayings of the Prophet and his companions provide numerous testimonies that Islam is the complete code of life and the path to salvation for all of humanity. Islam is unquestionably a comprehensive, unalterable, and universal guide.


Islam has given us a distinct identity in the world and commands us to preserve it. Nations that lose their identity face not only a loss of existence but also a unanimous historical judgment. Hence, every aspect of our lives should emanate the purity of Islamic teachings.


The most ancient, cunning, sly, and dangerous enemy of humanity is Satan. He not only entices people into evil deeds but also adorns and presents them in morally, ethically, and legally objectionable ways.


Valentine's Day, known for its unethical and shameless celebrations, is one such non-Islamic, non-legal, unnatural, and immoral expression of love. Its origin dates back to a priest named Valentine in the third century AD, who fell in love with a nun. Since marriage was forbidden for priests and nuns in Christianity, Valentine informed his beloved that he had a dream telling him that February 14 was a special day. If they could manage to get married on that day, it wouldn't be considered a sin. Believing in him, they engaged in a forbidden relationship. The church, later, punished them, and Valentine was declared a martyr for love, and the celebration of this day began in his memory.


This day has been used in the past to celebrate and indulge in illicit desires. Many mythological stories and tales have been associated with it, and historical records have been distorted to suit certain narratives. Regardless of the authenticity of these stories, we must focus on the social and moral harms associated with such celebrations.


After all, this day promotes immorality, indecency, and shamelessness. It is connected to the prohibited celebrations of non-Muslim nations, and by imitating them, we risk being included among those who will be gathered with them on the Day of Judgment, against whom Allah and His Messenger are displeased.


Furthermore, this day brings about seriousness, hypocrisy, disgrace, and shamelessness instead of promoting values such as integrity, dignity, and modesty. It is associated with shameful acts that bring disgrace upon women. Families are torn apart, enmity arises, and sometimes, it leads to violence. Time bears witness to  numerous incidents where the honor and dignity of chaste sisters are compromised.


Celebrating a day of love gives rise to satanic actions. Non-Muslim nations, with their specific and designated celebrations, are akin to the people against whom Allah and His Messenger warned us. Associating with them in such celebrations places us among those who are enemies of Allah and His Messenger, which is detrimental to us both in this world and the hereafter.


Our salvation lies in living according to Islamic ways and traditions. Unfortunately, we find ourselves entangled in the web of Satanic chess, jeopardizing our existence and that of our future generations. To preserve the dignity and modesty of ourselves and our coming generations, we must eradicate all non-Islamic, unethical, and unnatural customs prevalent in our society. Otherwise, remember!! Your stories will be no different from those in the tales!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے