Hazrat-Molana-Ilyas-Ghumman-Sab.Bayan-Doha-Qatar

مولاناالیاس گھمن صاحب کون ہیں


Hazrat-Molana-Ilyas-Ghumman-Sab.

Bayan-Doha-Qatar

مولاناالیاس گھمن صاحب کون ہیں 


حضرت مولان الیاس گھمن صاحب کا مختصرتعارف

حضرت مولانا محمدالیاس گھمن صاحب کی ولادت 12 اپریل 1969 کو جنوبی سرگودھا میں ہوئی ،

آپ نے حفظ کی تعلیم جامع مسجد بوھڑ والی ،گکھڑمنڈی ،گوجرانوالہ میں حاصل کی،

درسِ نظامی کی ابتدائی تعلیم کا آغاز جامعہ بنوریہ کرا چی سے کیا اور مکمل جامعہ اسلامیہ امدادیہ ،فیصل آباد سے کیا،

ترجمہ وتفسیر القرآن  امام اهل السنة والجماعة حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ علیہ  سے پڑھا،

حضرت اس وقت مرکز اهل السنة والجماعة ، کے سر پرست اعلیٰ ہیں،

اسی کے ساتھ آپ بانی و امیر عالمی اتحاد اهل السنة والجماعةبھی ہیں،

حضرت مولانا الیاس گھمن صاحب کی نگرانی میں مستقل ایک  ادارہ احناف میڈیا کے نام سے انٹرنیٹ پر کام کررہاہے جس کے چیف ایگزیکٹو خود مولانا ہیں،

حضرت مولاناالیاس گھمن صاحب کے مختلف ممالک میں تعلیمی اور تبلیغی اسفار ہوتے رہتے ہیں اب تک جن ممالک کے اسفار ہوچکے ہیں انکی تعداد اکیس سے تجاوز کر چکی ہے ،

حضرت مولانا الیاس گھمن صاحب ایک صحافی بھی ہیں جنکے مضامین دنیا بھر کے مختلف اخبارا میں مستقل چھپتے ہیں وہیں حضرت مولانا کی بہت ساری تصانیف بھی ہیں جو طبع ہوکر منظرعام پر آچکی ہیں اور بہت ساری کتابیں ابھی زیرترتیب ہیں ،جو جلدہی ان شاءاللہ طبع ہوکر منظرعام پر آجائیں گی ،جوتصانیف طبع ہوچکی ہیں ان میں چند کے نام یہاں لکھے جاتے ہیں،:

دروس القرآن ، 

خلاصة القرآن، 

دروس الحدیث ،

 زبدة الشمائل ؛

 شرح شمائل ترمندی،

صلوۃ وسلام،

 اللہ سے مانگیئے ، 

اللہ کے بندے، 

القواعد في العقائد،

 عقائد اهل الست لجماعۃ،

صراط مستقیم کورس ( مردو خواتین ) ، 

ان تمام خوبیوں کے باوجود حضرت مولانا الیاس گھمن صاحب نے اپنی اصلاح کی طرف سے کبھی غفلت نہیں کی اسکے لئے ہمیشہ اکابرین سے اصلاحی تعلق رکھا حضرت الشیخ حکیم محمد اخترصاحب ،حضرت الشیخ عبد الحفیظ مکی ؒ ،مکہ حضرت الشیخ پیر عزیز الرحمنؒ،

حضرت الشیخ سید محمد امین شاه، حضرت الشیخ پیرذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم ،

حضرت الشیخ محمد یونس پالنپوری حفظہ اللہ  ، حضرت الشیخ قاضی محمد مہربان حفظہ اللہ  ، ان حضرات سے خلافت بھی حاصل کی ،

حضرت مولانا کے مریدوں کی ایک بڑی تعداد پوری دنیا میں موجود ہے جو ہر وقت مولانا سے استفادہ کرتی ہیے ،

وہیں مستقل خانقاہ ، خانقاه حنفیه 87 جنوبی ، سرگودهامیں لوگ آکر اپنی اصلاح کراتے ہیں،


حضرت کا یہ بیان حضرت کے دورہ قطر پر ایک مختصر ملاقاتی نشست پر کیا گیا


 Hazrat-Molana-Ilyas-Ghumman-Sab.Bayan-Doha-Qatar

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے