جبل حبشی پر دجال کی آمد
جبل رماۃ سے متعلق دلچسپ معلومات
ختم نبوت اکیڈمی لندن
جو زائرین مدینہ المنوره جاتے ہیں وہ '' احد '' کے میدان کی عموما''
زیارت کرتے ہیں اس میدان میں وہ عام طور سے '' سیدنا حمزہ رضی الله تعالی عنہ ''
کی قبر مبارک . مسجد شہدا ، احد کے پہاڑ اور جبل رماه کی ضرور زیارت کرتے ,ہیں
جبل رماة وہ پہاڑی جس کے اوپر ایک درہ موجود تھا اور اسپر رسول الله
صلی الله علیہ وسلم نے احد کی جنگ والے دن 50 تیر انداز متعین کیے تھے جنہوں نے یہ
سمجھ کر کہ مسلمانوں کو فتح ہو گی ہے، بیچ جنگ میں رسول الله صلی الله علیہ
وسلم درے کا پہرہ چھوڑ دیا تھا جس کی وجہہ سے فرار ہونے والا دشمن ، درے کو خالی دیکھکر پلٹا اور مُسلمانوں پر ایک
شدید ضرب لگائی جس کی وجہ سے سینا حمزہ رضی الله تعالی عنہ کی شہادت بھی ہوئی اور
مسلمانوں کو کم و بیش 70 جانوں کا نقصان بھی اٹھانا پڑا
جبل رماة ایک قدرے چھوٹی پہاڑی ہے ، اس لیے لوگ عموما'' اس پر
چڑھ بھی جاتے ہیں - لیکن یھاں تک پہنچنے کے باوجود علم نہ ہونے یا مناسب
رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ذرا سی گردنیں نہیں گھماتے - اگر وہ گردنیں گھمائیں
تو انھیں تھوڑے فاصلے پر ایک اور پہاڑ نظر آئیے گا - اس پہاڑ کی ایک خاص نشانی یہ
ہے کہ اس کے ٹاپ پر آپکو ایک وسیع و عریض حل بھی بنا نظر آئیے گا
اس پہاڑ کی حقیقت اگر آپکو پتا چل جایے تو یہ ممکن ہی نہیں کہ اپ اس
کی زیارت سے کبھی رہ جائیں - آپ یقینا'' ایمان بھرے دلوں سے اسکو بیتابی سے دیکھیں
گے اور احد میں موجود دوسرے مسلمانوں کو بھی فخر سے اس کی زیارت کرائیں گے کیونکہ
قرب قیامت کی ایک معروف نشانی یہ ہے کہ دجال روے زمین پر ظاہر ہوگا
اور پوری دنیا کو اپنے فتنے کی لپیٹ میں لیے گا - دجال کا فتنہ بہت فطین فتنہ ہوگا
- وہ لوگوں کو روٹی دکھایے گا اور لوگ اسکے پیچھے بھاگیں گے - جو چیز وہ جنت کے
چیز بنا کر یعنی خو شنما بنا کر دکھائیگا ،
رسول الله صلی الله
علیہ وسلم نے دجال کے فتنے سے بچنے کے لیے ہمیشہ اللہ کی پناہ مانگی ہے
دجال ایک آنکھ سے کانا ہوگا اور اسکے ماتھے پر
------------ ک ، ف ، ر-------- لکھا ہوگا
رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہےدجال پوری دنیا کو اپنے کنٹرول میں کر لے گا مگر مکّہ اور مدینہ میں داخل نہ ہوسکے گا کیوں کہ ان دونوں شہروں کے گرد الله کے فرشتے محافظ کی صورت میں موجود ہونگے
مدینہ المنورہ کے قریب جب وہ پہنچے گا تو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک پہاڑ پر چڑھ جایے گا جہاں سے اسکو مقدس و محترم مسجد نبوی نظر آیے گی اور اسوقت وہ انتہائی بےبسی سے مسجد نبوی کے جانب اشارہ کر کے اپنے ساتھیوں سے کہے گا کہ
--- کیا تم لوگ وہ سفید محل دیکھ رہے ہو ----- وہ احمد کی مسجد ہے ------ لیکن دجال اس پہاڑ سے آگے نہ جا سکے گا - یہ پہاڑ مدینہ میں آپ بڑی آسانی سے دیکھ سکتے ہیں ---- جب احد کے زیارت پر جائیں تو یہ پہاڑ احد کے میدان سے نظر آتا ہے
دجال مدینہ کے سات داخلی راستوں سےاندر داخل ہونے کی کوشش کرے گا مگر
ہر راستے پر اسے ایک فرشتے کی صورت میں نگہبان ملے گا اور وہ نامراد ہو جایے گا - پھر وہ وہاں سے بھاگ کھڑا ہو گا اور مدینہ کی
مغربی سرزمین
--- الجرف ----- میں خیمه زن ہوگا --- اس دوران مدینہ المنوارہ کی زمین تین مرتبہ الله کے حکم سے ہلائی جایے گی جس کے نتیجے میں مدینہ میں بسنے والے تمام منافق بھاگ کھڑے ہونگیے اور پورے مدینہ میں صرف باایمان لوگوں ہے رہ جائیں گے
اسوقت تک سیدنا عیسی
علیہ السلام دنیا میں تشریف لا چکے ہونگے اور وہ دجال کا پیچھا کریں گے اور ارض
فلسطین میں " لد" کے مقام پر اسے قابو کر لیں گے

0 تبصرے
Please do not enter any spam link in the comment box
براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں